بلوچستان کے ضلع قلات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔
زلزلے کا مرکز قلات سے 27 کلومیٹر شمال مغرب کی جانب تھا۔
زلزلے کے نتیجے میں جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔






















