خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں پولیس کی گاڑی پر فائرنگ سے ڈی ایس پی زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق جنوبی وزیرستان میں وانا سے توئے خلہ جانے والی پولیس گاڑی پر فائرنگ سے ڈی ایس پی شدید زخمی ہوگئے،زخمی ڈی ایس پی کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد ایک اہلکار لاپتا ہے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی مزید نفری موقع پر پہنچی، جس کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔






















