وزیراعظم شہباز شریف 2روزہ دورے پر آذربائیجان کے شہر شوشا، قرہ باغ پہنچ گئے۔
آذربائیجان کے وزیرِثقافت عادل کرملی اور دیگر حکام نے وزیراعظم و پاکستانی وفد کا استقبال کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کے شہر خانکندی میں ہونے والے ای سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے اور اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیراعظم اپنے خطاب میں عالمی و علاقائی چیلنجز پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے اور ای سی او وژن 2025 سے پاکستان کی وابستگی کا اعادہ کریں گے اور علاقائی تعاون پر زور دیں گے۔
دورے کے دوران وزیراعظم علاقائی تجارت، توانائی کے شعبے میں تعاون اور خطے میں پائیدار ترقی کے لیے اقدامات پر زور دیں گے۔
سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی طے ہیں۔
وفد میں نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی شامل ہیں۔






















