پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی کارکن صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا۔
لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے 2 روز قبل صنم جاوید کی ضمانت منظور کی گئی تھی اور آج انہیں کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔
جیل سے رہائی کے بعد صنم جاوید اپنے گھر روانہ ہوگئیں۔
یاد رہے کہ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے) نے ریاست مخالف پروپیگنڈے پر صنم جاوید کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔






















