وزیرصحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے کہاہےجناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا نام تبدیل کرنے کی تجویزتھی، پارٹی کےسنئیررہنماؤں اوروزرا نے بھی مریم نوازانسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولیر ڈیزیز نام رکھنے کے لیے کہا مگروزیراعلی نے تجویز مسترد کردی ۔
وزیر صحت پنجاب نے سما ء کے نمائندے سے خصوسی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جناح اسپتال کےچیرمین بورڈ آف مینجمنٹ نےمریم نوازکےنام پراسپتال کی درخواست کی، پارٹی کےسنئیررہنماؤں اوروزرانےتجویزکی توثیق کی، وزیراعلی پنجاب نےاسپتال کوانکےنام سےمنسوب کرنےکی مخالفت کی، مریم نوازنےکہابابائےقوم کانام تبدیل نہیں ہوگا، لاہورمیں نوازشریف میڈیکل ڈسٹرکٹ بنانےجارہےہیں، نوازشریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں کارڈیک اسپتال سمیت دیگرکانام منسوب کرسکتےہیں۔






















