کراچی میں کانگووائرس بخارنےایک اورمریض کی جان لے لی ،تیس سالہ میرویز کو کوئٹہ سے کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا ۔
یہ بھی پڑھیں :۔کوئٹہ میں کانگووائرس بے قابو8 مریضوں میں 5ڈاکٹرز اور 3دیگر طبی عملہ شامل
ترجمان محکمہ صحت سندھ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کانگووائرس سے ہونے والے بخار کے سبب ایک اورمریض انتقال کرگیا،30سالہ میرویزکوئٹہ کارہائشی اورکراچی کےنجی اسپتال میں زیرعلاج تھا۔
انہوں نے بتایا کہ بلوچستان سےکراچی منتقل کئےگئے16میں سے2مریض انتقال کرچکےہیں،2مریضوں کوڈسچارج کیاجاچکاہے،جبکہ12نجی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔