پنجاب میں اسموگ کے پیش نظر تعلیمی اداروں کی بندش کے باوجود لاہور اور گوجرانوالہ بورڈ کے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پنجاب میں اسموگ کے پیش نظر اسکول و کالجز سمیت تمام ادارے 9 سے 11 نومبر تک بند رکھنے کا اعلان کیا گیا تاہم پنجاب حکومت نے انٹرمیڈیٹ بورڈ کے سپلیمنٹری امتحانات ملتوی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے امتحانات شیڈول کے مطابق جاری رہنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ لاہور اور گوجرانوالہ بورڈ کے انٹرمیڈیٹ امتحانات شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔
محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نوٹیفکیشن کے مطابق 10 اور 11 نومبر کو امتحانات معمول کے مطابق ہوں گے۔