لاہور کے علاقے ڈیفنس میں گھریلو ملازمہ نے گھر سے لاکھوں روپےمالیت کے طلائی زیورات اور نقدی پر ہاتھ صاف کر دیا، پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے چوری شدہ مال برآمد کرا لیاہے ۔
پولیس کے مطابق گھریلو ملازمہ مہوش شہری زاہد محمود کے گھر پر کام کرتی تھی ، اہل خانہ کی غیر موجودگی میں ملازمہ گھر سے غیر ملکی ملکی کرنسی سمیت طلائی زیورات چرا کر فرار ہو گئی ۔ پولیس نے ملزمہ مہوش کو گرفتار کر کے چوری شدہ رقم اور زیورات برآمد کرالیےہیں۔
پولیس کا کہنا تھاکہ ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔






















