پاور ڈویژن نے وزیراعظم کے بجلی بلزمیں ریلیف سے متعلق وضاحت جاری کر دی ہے جس میں بتایا گیاہے کہ وفاقی حکومت کی طرف سے7.41روپےکاریلیف ختم نہیں ہوا۔
تفصیلات کے مطابق پاورڈویژن کاکہنا تھا کہ بنیادی ٹیرف میں بھی ڈیڑھ روپےتک کی کمی متوقع ہے، آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات کے نتیجے میں ہونے والا ریلیف برقرار ہے، 2024میں ٹیکسز ملا کر بجلی کی اوسط قیمت48.28 روپے تھی، اس سال جولائی میں اوسط40.34روپے فی یونٹ رہنے کا امکان ہے، بجلی ٹیرف میں7.92روپےکمی کاواضح پتہ چلتا ہے، پی ٹی وی فیس ختم کرنےسےصارفین کو 35 روپے کا ریلیف ملے گا ، صوبوں کی الیکٹرسٹی ڈیوٹی کے خاتمے سے90 پیسے فی یونٹ کمی ہوگی۔





















