وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے سی ایم ایچ پشاور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے شمالی وزیرستان میں خودکش حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کی عیادت کی۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کا سی ایم ایچ پشاور کا دورہ۔ گذشتہ دنوں شمالی وزیرستان میں خودکش حملے میں زخمی ہونے والے سکیورٹی اہلکاروں کی عیادت کی
— Chief Minister KP (@KPChiefMinister) June 30, 2025
• وزیر اعلیٰ @AliAminKhanPTI نے ہسپتال میں زیر علاج زخمی سکیورٹی اہلکاروں کی فرداً فرداً عیادت۔ وزیراعلیٰ نے زخمی… pic.twitter.com/GxGoOwb7F4
وزیراعلیٰ نے زخمی اہلکاروں کو گلدستے پیش کیے اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
علی امین گنڈاپور نے شہید اہلکاروں کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور سیکیورٹی فورسز کے شہداء اور غازیوں کی جوانمردی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے انتہائی بہادری سے خودکش حملے کو ناکام بنایا۔
انہوں نے کہا کہ امن کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ ملک و قوم کی خاطر جانیں قربان کرنے والے سیکیورٹی اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے زور دیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز اور عوام کے حوصلے بلند ہیں اور پوری قوم اس جنگ میں اپنی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔
اس موقع پر علی امین گنڈاپور نے شمالی وزیرستان دھماکے کے زخمیوں اور شہداء کے ورثا کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے امدادی پیکج کا اعلان کیا۔






















