سیاحت کے شوقین پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری ہے ،یورپ کی خوبصورتی کو دیکھنے کے خواہشمند پاکستانی مسافر اب نئے متعارف کرائے گئے فن لینڈ شینجن وزٹ ویزا کے ساتھ 27 شینجن ریاستوں کے بغیر کسی پریشانی کے سفر سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔فن لینڈ نے سیاحت کیلئے شینجن ویزا کیلئے مالی اور ویزے کی شرائط میں نرمی کر دی ہے۔
فن لینڈ کے شینجن ویزا کو سیاحت کا ویزا بھی کہا جا سکتا ہے ، اب پاکستانیوں کو 27 شینجن ریاستوں میں سیر و تفریح کیلئے ہر ریاست کا الگ ویزا حاصل کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی ،اگر آپ کے پاس شینجن ویزا ہے تو آپ آسٹریا، بیلجیئم ، کروشیا، چیک رپبلک ، ڈنمارک ، ایستونیا، فن لینڈ، فرانس ، جرمنی ، یونان ، ہنگری، آئس لینڈ، اٹلی ، لٹاویا، لیتھونیا ، لیختنسٹین، لکسمبرگ ، مالٹا، نیدر لینڈ، ناروے ، پولینڈ ، پرتگال، سلواکیا، سلوویننیا ، سپین، اور سویٹزر لینڈ کی سیر کر سکتے ہیں ۔
فن لینڈ کے شینجن وزٹ ویزے کی سب سے دلچسپ چیز یہ ہے کہ 180 روز کی مدت میں سےآپ ایک اینٹری میں 90 روز تک رہ سکتے ہیں ، جو کہ سیاحوں کویورپی کلچر اورثقافت کو سمجھنے کا موقع فراہم کرتا ہے ۔
سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ سیاحوں کیلئے اس کی مالی شرائط مزید نرم کر دی گئیں ہیں ، آپ کے پاس درست پاسپورٹ ، انشورنس کے دستاویزات اور اتنے پیسے موجود ہوں جن کے ذریعے آپ اپنے دورے کے اخراجات پورے کر سکیں ۔اگردرخواست گزار کے پاس ریٹرن ٹکٹ موجود ہے تو مالی شرائط میں اور بھی کمی ہو سکتی ہے ۔
فن لینڈ میں ایک روز قیام کے اخراجات برداشت کرنے کیلئے کم سے کم30 یوروز کا ہونا لازمی ہے ، ایک یورو پاکستانی 304 روپے کا ہے یعنی کہ فن لینڈ میں 30 روز کے قیام کیلئے 2 لاکھ 73 ہزار 600 روپے بینک میں ہونا لازم ہیں ۔