پشاور ہائیکورٹ نے ماتحت عدالت کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے پانچ سالہ بیٹی کے قتل میں سزائے موت پانے والے والد کی اپیل خارج کردی۔
پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے 25 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا، فیصلے میں تحریرکیاگیاکہ ملزم عبید اللہ نے اپنی پانچ سالہ بیٹی مریم کو ذبح کیا تھا,قتل کو واقعہ جولائی 2022 کو پڑانگ چارسدہ میں پیش آیا تھا۔ بیوی نے بیٹی کے قتل میں شوہر کو مقدمے میں نامزد کیا تھا۔
ماتحت عدالت نےملزم کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا دی تھی۔ فیصلے میں کہا گیا کہ مجرم کو بیوی پر شک تھا جس بنا پر اپنی بیٹی کو قتل کرنے کا حق حاصل نہیں تھا ۔ مجرم نے ناجائز تعلقات پر اپنی بیوی سے پوچھ گچھ کی بجائے آنا کی تسکین کے لیے سب کچھ کیا۔
واقعے کے بعد شائد والد نے اپنی جیت کا جشن منایا ہو لیکن یہ اس کی ہار تھی،ماتحت عدالت نے درست فیصلہ کیا یہ دل دہلا دینے والی کہانی تھی۔ عدالت نے مجرم کی سزاء کے خلاف اپیل خارج کردی۔






















