پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اظہر محمود کو عبوری ریڈ بال ہیڈ کوچ مقرر کر دیا۔
ترجمان پی سی بی کے مطابق اظہر محمود کو عبوری ریڈ بال ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا، اظہر محمود معاہدے کی مدت مکمل ہونے تک ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
پی سی بی کے مطابق اظہر محمود قومی ٹیم کے اسسٹنٹ ہیڈ کوچ کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں، اظہر محمود کے تجربے کا قومی ٹیم کس بھرپور فائدہ ہوگا۔





















