لاہورمیں سرکلر روڈ پر زیر زمین کمرشل مارکیٹس تعمیر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیاہے ، قدیمی لاہور ورثہ بحالی کے پیٹرن ان چیف نوازشریف نےمنظوری دیدی ہے ۔
سرکلر روڈ پر زیرز مین کمرشل مارکیٹس تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے جس کی قدیمی لاہور ورثہ بحالی پیٹرن ان چیف نوازشریف نے منظوری دیدی ہے سرکلر گارڈن کو ہر صورت بحال کیا جائے گا،دوہزار تین سو دکانیں بزنس لاس کی بنیاد پرگرائی جائیں گی۔دکانوں کو ایک سال میں زیر زمین تعمیر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔2025-26 کے اختتام تک مالکانہ حقوق دیئے جائیں گے،تاجروں کی مشاورت سے رقوم کی ادائیگیاں کی جائیں گی،اگست تک اراضی خالی جبکہ ستمبر سے کام شروع کرا دیا جائےگا۔ بیس فیصد پرائیویٹ جبکہ اسی فیصد سرکاری زمین کی لینڈ ایکوزیشن کی جائیگی۔






















