جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں ایک 67 سالہ شخص وون نے بیوی سے طلاق کے بعد شدید مایوسی میں چلتی ٹرین کو آگ لگا دی جس سے متعدد مسافروں کی جان خطرے میں پڑ گئی جبکہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ 31 مئی 2025 کو صبح 8:42 بجے پیش آیا، جب ٹرین لائن 5 پر Yeouinaru اور Mapo اسٹیشنوں کے درمیان زیر سمندر سرنگ سے گزر رہی تھی۔
ملزم وون نے ٹرین کے اندر پیٹرول چھڑک کر اپنے کپڑوں کو آگ لگائی جس سے ٹرین میں شدید آگ بھڑک اٹھی۔
اس واقعے میں 22 مسافروں کو سانس لینے میں دشواری کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 129 دیگر کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی۔
서울지하철 5호선 방화범 CCTV
— 브이몬 (@XXV_mon) June 25, 2025
사망자 없는게 기적이네요 pic.twitter.com/IQMowGZkWH
ملزم کو بھی زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا۔
سیول سدرن ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹرز کے مطابق وون پر قتل کی کوشش، آتشزدگی اور ریلوے سیفٹی ایکٹ کی خلاف ورزی سمیت متعدد الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ آگ سے تقریباً 330 ملین وون کا نقصان ہوا۔
تفتیش سے معلوم ہوا کہ ملزم نے طلاق کے فیصلے سے دلبرداشتہ ہو کر یہ خطرناک قدم اٹھایا۔
حکام کے مطابق وہ واقعے کے حالات کا بغور جائزہ لے رہے ہیں تاکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات کو روکا جا سکے۔






















