بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان نجم الحسن شنتو نے ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے دستبرداری کا اعلان کر دیا ہے۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق یہ فیصلہ سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ایک اننگز اور 78 رنز سے شکست کے بعد سامنے آیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ نجم الحسن ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے ہٹائے جانے کے بعد ٹیسٹ کپتانی میں دلچسپی کھو چکے تھے۔
کپتانی چھوڑنے کے بعد اپنے بیان میں نجم الحسن نے کہا "میں ٹیسٹ فارمیٹ میں کپتانی جاری نہیں رکھنا چاہتا اور یہ فیصلہ ٹیم کے بہتر مستقبل کے لیے کیا گیا ہے۔"
انہوں نے مزید کہا کہ تینوں فارمیٹس (ٹیسٹ، ون ڈے، اور ٹی ٹوئنٹی) میں الگ الگ کپتانوں کا انتخاب ٹیم کے لیے مسائل پیدا کر سکتا ہے۔
ان کے بقول، "تین مختلف کپتانوں کے ساتھ کام کرنا ٹیم کے لیے چیلنجز کا باعث بنے گا۔"
دوسری جانب ابھی تک بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے نئے ٹیسٹ کپتان کے نام کا اعلان نہیں کیا ہے۔





















