نگران وفاقی حکومت نے پاکستان میں قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کیلئے رجسٹریشن کارڈ کی مدت میں 6 ماہ توسیع کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق نگران حکومت نے رجسڑڈ افغان مہاجرین سے متعلق بڑا فیصلہ کرتے ہوئے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کیلئے رجسٹریشن کارڈ کی مدت میں6 ماہ توسیع کا فیصلہ کرلیا، پی او آر میں توسیع کا اطلاق رجسٹرڈ افغان مہاجرین اور ان کے فیملی ممبرز پر ہوگا۔
ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ نے پی اوآر کی مدت بڑھانے کی سفارش کی تھی جبکہ ملٹری آپریشنزڈائریکٹوریٹ نے پی اوآر کی مدت میں31دسمبر تک توسیع کی تجویزدی ہے۔
پی او آر میں توسیع کا اطلاق یکم جولائی2023 سے 31 دسمبر2023 کےلیے ہوگا۔ یاد رہے کہ پاکستان میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی تعداد13لاکھ سے زیادہ بنتی ہے، جن رجسٹریشن کارڈکی مدت30 جون2023 کو ختم ہوگئی تھی۔
دوسری جانب غیرقانونی طور پر ملک میں مقیم افغان باشندوں کے مزید 819 خاندان اپنے ملک واپس چلے گئے۔ وطن واپس لوٹنے والے افغان مہاجرین کی مجموعی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کرگئی۔