2002 میں معروف گانے 'کانٹا لگا' سے شہرت حاصل کرنے والی بھارتی اداکارہ و ماڈل شفالی جری والا 42سال کی عمر میں چل بسیں۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اداکارہ کو جمعہ کی رات دل کا دورہ پڑا،انھیں انکےشوہر اداکار پراگ تیاغی اور دیگر افراد ہسپتال لے کر آئے جس کے بعد ڈاکڑز نے انھیں مردہ قرار دیدیا۔
View this post on Instagram
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ و ماڈل شفالی جری والا نے معروف ریئلٹی شو بگ باس سیزن 13 میں بھی شرکت کی تھی۔
شیفالی جری والا نے 2002 میں 'کانٹا لگا' سے ملک بھر میں پہچان حاصل کی اور کانٹا لگا گرل کا لقب حاصل کیا۔




















