پاکستان ویمنز اے نے سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی۔
خیال رہے کہ سہ فریقی سیریز میں شریک تیسری ٹیم تھائی لینڈ ایمرجنگ ویمنز تھی جبکہ پاکستانی ٹیم لیگ کے دونوں میچ جیت کر فائنل میں پہنچی تھی ۔
بدھ کے روز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان ویمنز اے نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز ویمنز اے کو بیٹنگ دی جس نے مقررہ 20 اوورز میں6 وکٹوں کے نقصان پر 97 رنز اسکور کیے۔
Disciplined bowling by Pakistan Women A keeps West Indies Women A to 97-6 in their 20 overs 🏏#PAKWvWIW | #BackOurGirls pic.twitter.com/Yh7YAYHTlc
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 8, 2023
جواب میں پاکستان ویمنز اے نے15.5 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔
Comprehensive eight-wicket win 👏
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 8, 2023
Pakistan Women A beat West Indies Women A to win the T20 tri-series final 🙌#PAKWvWIW | #BackOurGirls pic.twitter.com/rXsDSPbqUh
ویسٹ انڈیز ویمنز اے کی اننگز میں صرف قیانا جوزف ہی قابل ذکر بیٹنگ کرپائیں انہوں نے پانچ چوکوں کی مدد سے 35 رنز اسکور کیے جبکہ پاکستان کی طرف سے کپتان رامین شمیم اور عمیمہ سہیل نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان کی اننگ میں شوال ذوالفقار نے چار چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 39 رنز بنائے جبکہ گل فیروز نے تین چوکوں کی مدد سے23 رنز اسکور کیے۔
106 runs in three innings ✨
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 8, 2023
Shawaal Zulfiqar is declared the player of the tournament 🏆#PAKWvWIW | #BackOurGirls pic.twitter.com/zmodoG7Cnt