بھارت کے شہرکولکتہ میں ایک اور خاتون اسٹوڈنٹ کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپوٹس کےمطابق لاکالج کی طالبہ کے ساتھ تعلیمی ادارے کی حدود میں زیادتی کی گئی، متاثرہ طالبہ نےایف آئی آرمیں دو اسٹوڈنٹس اور ایک اسٹاف ممبرکو نامزد کیا،پولیس نے 3 افراد کو ریپ کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔
خیال رہے کہ اس سےقبل 9 اگست 2024 کو کولکتہ کے آرجی کارمیڈیکل کالج ہسپتال میں 31 سالہ پوسٹ گریجویٹ تربیتی ڈاکٹر کے ساتھ زیادتی اور قتل کا واقعہ پیش آیا۔وہ ہسپتال کے سیمینار ہال میں مردہ پائی گئی تھیں۔
مقتولہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ اس کے ساتھ زیادتی کی گئی،مارا پیٹا گیا اور گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا تھا،مقتولہ کے جسم پر 25 اندرونی اور بیرونی چوٹیں پائی گئیں۔





















