وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے سماء نیوز کے پروگرام ’ ندیم ملک لائیو‘ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اور پاکستانی قوم کو اس بات پر اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ آج پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے ، اس کے پاس میزائل کی صلاحیت بھی ہے ۔
مکمل پروگرام دیکھئے:
تفصیلات کے مطابق رانا ثناء اللہ کا کہناتھا کہ یہ ایٹمی قوت 28 مئی 1998 کو پاکستان کو حاصل ہوئی ، پروگرام تو دنیا کے اور ملکوں کے پاس بھی ہیں، شائد صلاحیت بھی کئی ملک حاصل کیئے بیٹھے ہیں، لیکن یہ اعزاز پاکستان کو حاصل ہوا کہ وہ دنیا کے نقشے پر پہلی اسلامی ایٹمی قوت کے طور پر ابھرا ۔ نوازشریف اس ناطے قوم کے محسن ہیں، پاکستان کو جو آج پوزیشن اور سٹیٹس حاصل ہے ۔
رانا ثناء اللہ کا کہناتھا کہ ایران ہمارا ہمسایہ برادر ملک ہے ، ہم اس کے ساتھ کھڑے ہوئے ، یہ ہماری ذمہ داری تھی، ہمیں آئندہ بھی اس کے ساتھ کھڑے ہونا چاہیے ، مسلم امہ میں جس اتحاد کا فقدان تھا اور جس کی خواہش رکھتی تھی ، اس سلسلے میں ترکیہ اور سعودی کے کردار کے باعث اس کے آثار نظر آئے ہیں، ایرانی قوم نے زندہ جاوید قوم ہونے کا ثبوت دیاہے ، ایران کا نقصان کم نہیں ہوا، اسرائیل کے پہلے حملے میں ان کا بہت نقصان ہواہے ، لیکن اتنے نقصان کے باوجود اپنے موقف پر ڈٹے رہنا اور بطور قوم مضبوط رہنا یہ بہت ہی قابل ستائش ہے ۔






















