لاہور کے علاقے کاہنہ میں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا ۔
ترجمان ڈولفن سکواڈ کے مطابق شوہر اعظم نے اپنی بیوی کو چھری سے گلہ کاٹ کر قتل کیا تاہم ، ڈولفن اسکواڈ نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا اور ملزم اعظم سے آلہ قتل چھری کو بھی برآمد کر لیاہے ، مقتولہ کی شناخت پینتیس سالہ شبنم کے نام سے ہوئی ، ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم نے گھریلو ناچاقی پر اپنی بیوی کو قتل کیا ۔






















