امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیسگتھ نے پینٹا گون کے نمائندے کے ہمراہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی جوہری تنصیبات سے متعلق غلط خبریں پھیلائی گئیں، امریکی صدر ٹرمپ نے ایران اسرائیل جنگ بند کرائی، آئی اے ای اے نے تصدیق کی کہ ایرانی جوہری تنصیبات کو نقصان پہنچا۔
امریکی وزیردفاع کاکہنا تھا کہ سی این این نے گمراہ کن تفصیلات جاری کیں، ایرانی وزیرخارجہ نے بھی تصدیق کی جوہری تنصیبات متاثر ہوئیں، انٹیلی جنس رپورٹ اس لیے منظر عام پر آئی کیونکہ کچھ لوگ ہماری کامیابی کو ناکامی میں بدلنا چاہتے ہیں ، میڈیا ایک سکینڈل تلاش کر رہا ہے، کامیابیوں کو نظر انداز کر رہا ہے اور صدر ٹرمپ کو نشانہ بنا رہا ہے، سی آئی اے نے تصدیق کی ایرانی جوہری پروگرام برسوں پیچھے چلاگیا، میڈیا کی جانب سے لیک ہونے والی ابتدائی رپورٹ معلومات کی کمی کی نشاندہی کرتی ہے، غلط اور گمراہ کن خبروں نے پائلیٹ اور ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچایا، حملوں میں ایران کی جوہری صلاحیت ختم کردی گئی۔






















