امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےاپنےبیان میں کہا ایران تیل سے ہی اپنی ضروریات پوری کرے،عسکری مقاصد کیلئے یورینیم افزودہ کرنے نہیں دیں گے۔
دی ہیگ میں نیٹو اجلاس کےدوران امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےسمٹ میں گفتگو کرتےہوئےکہا ایران اسرائیل جنگ بندی سب کے لیے ایک بڑی فتح ہے،سیزفائر پرمکمل عمل درآمدہورہاہےاسرائیل جنگ سے پیچھےہٹاہےجوکہ خوش آئندہے،جنگ بندی بہت اچھے طریقے سے جاری ہے،مجھے اسرائیل پر فخر ہے، انہوں نے اپنے طیارے واپس بلا لیے ہیں۔
پچھلےچند دن اسرائیل کیلئے بہت سخت تھے،ایرانی میزائلوں سے اسرائیل میں کئی عمارتیں تباہ ہوئیں، جنگ بندی ایران کیلئے بھی فتح ہے،ان کا ملک بچ گیا ہے،امریکی بمباری سے ہی جنگ ختم ہوئی،انھیں پتہ تھا کہ ہم حملہ کرنے والے ہیں،میرا خیال ہےحملے کے وقت وہاں زیادہ لوگ نہیں تھے،۔
صدر ٹرمپ نےکہا غزہ کے معاملے پر بھی بڑی پیشرفت ہوئی ہے،اسٹیو وٹکوف نےمجھے بتایا کہ غزہ کا مسئلہ حل ہونے کے بہت قریب ہے۔
امریکی وزیردفاع پیٹ ہیگسیتھ نےکہاایران پر حملوں سےمتعلق حالیہ رپورٹ محض ابتدائی جائزہ تھی، ہم سمجھتے ہیں کہ اصل میں نقصان اس سے کہیں زیادہ شدید تھا،رپورٹ افشا ہونے کے معاملے پر ایف بی آئی کے ساتھ مل کر تحقیقات شروع کر دی ہے۔
امریکی وزیر خارجہ نے کہا ایران کی کنورژن فیسلٹی کو نقشے سے ہی مٹا دیا ہے۔





















