ایران میں اسرائیلی جاسوسوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں اب تک 700 سے زائد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی حکام نے موساد کے ایک اور ایجنٹ کو پھانسی دے دی،ایک ہفتے کے دوران 3 اسرائیلی جاسوسوں کو لٹکایا گیا۔
دوسری جانب ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ایران جوہری ٹیکنالوجی سے دستبردار نہیں ہوگا،جوہری ٹیکنالوجی کے حصول کیلئے ہم نے بہت محنت کی۔جوہری ہتھیاروں کے نام پر ہم پر جنگ مسلط کی گئی۔ ہمارے سائنسدانوں نے جوہری ٹیکنالوجی کیلئے بہت قربانیاں دیں۔





















