ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ایران جوہری ٹیکنالوجی سے دستبردار نہیں ہوگا، جوہری ٹیکنالوجی کے حصول کیلئے ہم نے بہت محنت کی۔
ایرانی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ جوہری ہتھیاروں کے نام پر ہم پر جنگ مسلط کی گئی۔ ہمارے سائنسدانوں نے جوہری ٹیکنالوجی کیلئے بہت قربانیاں دیں۔ ایران جوہری پروگرام رکھنے کیلئے مزید پرعزم ہوگیا۔ جوہری ٹیکنالوجی کے حصول کیلئے ہم نے بہت محنت کی ہے۔ ہمارے عوام نے بھی کئی مشکلات کا سامنا کیا۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن کا کہنا ہے کہ ایران نے جوہری منصوبہ بحال کرنے کی کوشش کی تو ہم پھر جواب دیں گے۔ کہا فردو میں زیرزمین افزودگی کی جگہ کو تباہ کر دیا گیا۔ ہم نے ایران کے خلاف فتح حاصل کی ہے۔ اسرائیل کو صدر ٹرمپ سے بہتر دوست کبھی نہیں ملا۔ ایران کے خلاف جنگ میں امریکا کا شامل ہونا ایک تاریخی واقعہ ہے۔





















