چین نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے بندی کے بعد ردعمل جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ چین ، ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتا ۔
خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام برقرار رکھنے کیلئے عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہیں، چین تمام متعلقہ فریقوں سے مطالبہ کرتاہے کہ وہ جلد از جلد سیاسی حل کی جانب واپس آئیں۔





















