عالمی منڈی اور مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں کمی رجحان برقرار ہے۔
جیولرز کے مطابق عالمی منڈی میں 15 ڈالر کی کمی کے بعدمقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں 2000 روپے فی تولہ کمی ہوگئی۔ جس کے بعد کراچی، لاہور، اسلا م آباد، پشاور ،کوئٹہ اور دیگر چھوٹی بڑی مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 12 ہزار روپے ہو گئی۔
اعداد وشمار کے مطابق اسی کے علاوہ سونے کی فی 10 گرام قیمت میں بھی تقریباً 2 ہزار روپے تک گرگئی، جس کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 81 ہزار 756 روپے ہو گئی۔
یاد رہے کہ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت 15 ڈالر کی کمی کے بعد ایک ہزار9سو 88 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی۔