ٹرمپ کی جنگ بندی کے دعوے کے بعد ایرانی وزیرخارجہ نے پیغام میں کہا اسرائیل نے صبح 4بجے کارروائیاں روک دیں،اسرائیلی جارحیت روک دے تو جوابی حملوں کا ارادہ نہیں۔
ایرانی وزیرخارجہ نےاپنے بیان میں کہا اسرائیلی حملےرکنے پر کشیدگی مزید نہیں بڑھائیں گے،ایران اُس وقت حملے بند کرےگا جب اسرائیل کارروائیاں روکے گا،فوجی آپریشن روکنے کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا،فی الحال جنگ بندی معاہدہ نہیں ہوا۔
اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بجے ایران نے اسرائیل پر حملے روک دیئے ہیں۔
دوسری جانب ایران کے سنئیر عہدار کی جانب سے بیان آیا ہے کہ تہران قطرکی ثالثی میں اسرائیل کے ساتھ امریکی تجویزکردہ جنگ بندی پر رضا مند ہوگیا ہے،ٹرمپ نے امیر قطر کو فون کرکے ایران کو جنگ بندی پر رضا مند کرنے کا کہا۔





















