سعودی عرب، خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی)، سلطنت عمان، بحرین اور متحدہ عرب امارات نے قطر میں امریکی فوجی اڈے پر ایران کے حملوں کی شدید مذمت کی ہے اور قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کیا ہے۔
سعودی وزارت خارجہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا یہ حملہ کسی صورت قابل قبول نہیں اور اسے جائز قرار نہیں دیا جا سکتا۔
سعودی عرب نے قطر کے ساتھ مکمل تعاض کی تجدید کی۔
سلطنت عمان کی وزارت خارجہ نے کہا کہ پاسداران انقلاب کے یہ حملے غیر قانونی ہیں اور عمان قطر کی سلامتی و استحکام کے ساتھ کھڑا ہے۔
بحرین کی وزارت خارجہ نے ایرانی حملوں کو کھلی جارحیت قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی اور کہا کہ بحرین اپنے برادر ملک قطر کے ساتھ ہے۔
متحدہ عرب امارات نے بھی ایرانی حملے کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے قطر کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کیا۔
خلیجی ممالک نے مشترکہ طور پر زور دیا کہ ایرانی اقدامات خطے کی سلامتی و استحکام کے لیے خطرہ ہیں اور عالمی برادری کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔





















