کیرولین لیویٹ نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ جوہری پروگرام پر مذاکرات میں اب بھی دلچسپی رکھتے ہیں۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ اگر ایرانی حکومت ایک پُرامن سفارتی حل کی جانب آنے سے انکار کرتی ہے جس میں صدر اب بھی دلچسپی رکھتے ہیں اور بات چیت کے لیے تیار ہیں تو ایرانی عوام کو اس پرتشدد حکومت سے اقتدار واپس لینے کا حق کیوں نہیں ہونا چاہیے، جو دہائیوں سے انہیں دبا رہی ہے؟
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ اگر موجودہ ایرانی حکومت ایران کو دوبارہ عظیم بنانے میں ناکام رہتی ہے، تو حکومت کی تبدیلی کیوں نہ ہو؟
واضح رہے کہ ایک روز قبل امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیٹھ نے کہا تھا کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملےحکومت کی تبدیلی کے لیے نہیں تھے، بلکہ مخصوص جوہری خطرات کے جواب میں کیے گئے تھے۔





















