ایرانی ریڈ کریسنٹ نے کہا ہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے دوران 11 افراد معمولی زخمی ہوئے۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی ریڈ کریسنٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امریکی حملوں کے نتیجے میں 11 افراد معمولی زخمی ہوئے جن میں سے 7 کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔
تنظیم نے یہ بھی واضح کیا کہ امریکی حملوں سے متاثرہ جوہری مقامات پر کوئی تابکاری (ریڈی ایشن) کا پتہ نہیں چلا۔
ایرانی ریڈ کریسنٹ کے سربراہ پیرحسین کولیوند نے بتایا کہ اسرائیلی حملوں میں الگ الگ مقامات پر تین امدادی کارکن جاں بحق ہوئے جبکہ ایک ریڈ کریسنٹ ہیلی کاپٹر کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے ہسپتالوں، طبی مراکز اور معذور افراد کے لیے نگہداشت گھر کو نشانہ بنایا۔





















