لاہور کے علاقے گلبرگ میں ہوم ڈلیوری کی آڑ میں وارداتیں کرنے والا دو رکنی گینگ پکڑا گیا، ملزمان پوش علاقے میں 13 وارداتیں کرچکے ہیں۔
گلبرگ پولیس نے ڈیلیوری بوائے بن کر وارداتیں کرنیوالے 2 ڈاکوؤں کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق 2 رکنی گینگ پوش علاقوں میں ڈیلیوری کے بہانے 13 وارداتیں کرچکا ہے، تفتیشی ٹیم نے ملزمان کو جلو پارک کے قریب سے گرفتار کیا، ملزمان کے قبضے سے نقدی اور پستول برآمد کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق دونوں ڈاکو سامان کی ڈیلیوری کا بہانہ بناکر گھروں میں گھس کر واردات کرتے تھے، ملزمان کی واردات کے بعد کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی منظرعام پر آچکی تھیں۔



















