اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ صدرٹرمپ اورمیں اس بات پرمتفق ہیں کہ امن طاقت سے آسکتا ہے۔
نیتن یاہو نے کہا کہ ایران کا جوہری پروگرام اسرائیل کےلیے خطرہ تھا، امریکا نے آج کی رات بڑی بہادری دکھائی ہے۔
واضح رہے کہ امریکا نے اسرائیل کیساتھ ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملہ کردیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق 6 بی 2 بمبار طیاروں نے ایرانی نیوکلیئر سائٹس پر حملے کیے، امریکی بمبار طیاروں نے حملوں میں 6 بنکر بسٹر بم پھینکے۔ فردو جوہری تنصیبات پر تقریباً 30 ٹن دھماکا خیزمواد گرایا گیا۔ ایرانی جوہری مقامات پر30 ٹاما ہاک میزائلوں کا استعمال کیا گیا۔
امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ہم نے ایران میں 3 جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا، فردو، نطنز اور اصفہان میں جوہری تنصیبات پرحملے کیے گئے، فردو ایٹمی تنصیب مکمل طور پر تباہ کردی۔





















