ایرانی حکام نے فردو سمیت 3 جوہری تنصیبات پر حملے کی تصدیق کردی۔
ایرانی ایٹمی توانائی سربراہ کا کہنا ہے کہ حملہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے، ایران اپنی قومی صنعت کی ترقی روکنے کی اجازت نہیں دے گا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق تینوں جوہری مقامات کو کچھ دن قبل خالی کرایا گیا تھا، ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ کوئی بڑا دھچکا نہیں لگا کیونکہ مواد پہلے ہی نکال لیا گیا تھا۔
ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق اب ہمارے لیے جنگ شروع ہو چکی ہے، آپ نے اسے شروع کیا ختم ہم کریں گے،ایران نے امریکی حملے کے باوجود ایٹمی سرگرمیاں جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔ تہران کی جانب سے جوابی کارروائی کا اعلان کردیا گیا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران پرحملے بعد اسرائیل میں سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی، اسرائیلی عوام کو ہوم فرنٹ کمانڈ کی ہدایات پرسختی سے عمل کرنے کی ہدایت کردی۔ امریکا نے بھی اپنے شہریوں کو ایران سے نکلنے کی ہدایت کردی۔






















