نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اور پشاور پولیس کی مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں اکتوبر 2024سے لاپتہ 13سالہ بچی کو بازیاب کرلیا گیا، کارروائی میں تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی پشاور سرکل اور پشاور پولیس نے مشترکہ کارروائی کی جس دوران اکتوبر 2024 سے لاپتہ 13 سالہ بچی کو بازیاب کرا لیا گیا۔ بچی فقیر آباد، پشاور سے لاپتہ ہوئی تھی، جس کا مقدمہ والد کی مدعیت میں فقیر آباد پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا تھا۔
تحقیقات میں پیش رفت نہ ہونے پر پولیس نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی سے مدد طلب کی تھی۔ ٹیکنیکل معاونت اور ٹریسنگ کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی۔ کارروائی کے دوران تین افراد کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔






















