اسرائیلی وزیر دفاع نے صیہونی فوج کو تہران پر حملے بڑھانے کا حکم دیدیا۔
اسرائیلی وزیردفاع نے اپنے بیان میں کہاحملے ایرانی حکومت کو غیرمستحکم کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں اسرائیل کو ایران کے تمام حکومتی اداروں پر حملہ کرنا چاہیے۔
اسرائیلی میڈیا کی جانب سےدعوی کیاگیا ہےکہ تہران پر آج ہونے والے حملے میں ایک اور ایٹمی سائنسدان مارا گیا،ایرانی وزارت صحت نے کہا ہےکہ اسرائیلی فوج نے تہران میں ایک اسپتال پر راکٹ حملہ کیا ہے۔





















