ایف آئی اے نے کروڑوں روپے کے ویزا فراڈ میں ملوث ملزم کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا، ملزم بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لوگوں سے بھاری رقوم ہتھیا چکا ہے۔
ایف آئی اے اسلام آباد زون نے کروڑوں روپے کے ویزا فراڈ میں ملوث ایجنٹ عرفان نذیر کو چھاپہ مار کارروائی میں گرفتار کرلیا۔
ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا کہ ملزم نے شہری اور اس کے اہلخانہ کو برطانیہ بھجوانے کیلئے ایک کروڑ روپے وصول کئے لیکن خاندان کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہا، ملزم بھاری رقم ہڑپ کرنے کے بعد روپوش ہوگیا تھا۔
ایف آئی اے ٹیم نے فراڈ کی شکایت ملنے کے بعد کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا، جس سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔





















