اسرائیلی وزیراعظم نے ایران میں حکومت کی تبدیلی کی خواہش ترک کردی۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اسرائیلی میڈیا کو انٹرویو میں کہا ایران میں حکومت گرانا ہمارا مقصد نہیں ہے،ہمارا اولین مقصد ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کے حصول سے روکنا ہے۔
مزید کہا ایران کے میزائل پروگرام کو رکوانا ہمارا دوسرا مقصد ہے،ایرانی حکومت کو گرانا ہمارے اہداف کا حصہ نہیں ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی حکام نے تسلیم کیا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اسرائیل کے میزائل دفاعی نظام غیر موثر ہوتا جارہا ہے،ایران کے تیز رفتارمیزائلوں نے اپنے اہداف کی جانب جاتے ہوئے اسرائیلی میزائل دفاعی نظام کو زیادہ وقت نہیں دیا۔






















