لاہور کے علاقے کلمہ چوک میں شہری کے ساتھ ناروا سلوک کرنے والے دونوں ٹریفک وارڈنز اور شہری کو مقدمہ درج کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو ٹریفک پولیس کو بھی ہوش آیا اور سخت ایکشن لے لیا گیا، ویڈیو میں وارڈنزکو شہری کواٹھا کرزبردستی رکشے میں ڈالتے دیکھا جاسکتا ہے۔ شہری کے ساتھ موجود خاتون وارڈنز کو منع کرتی رہی ۔
ٹریفک پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار شہری خاتون کی ہمراہ ون وے آرہا تھا ۔ ٹریفک وارڈنز نےموٹرسائیکل سوار کو روکا ۔ دونوں میں تلخ کلامی ہوئی ۔ بات ہاتھا پائی تک پہنچی تو ٹریفک وارڈنز نے زبردستی شہری کو اٹھا کر رکشے میں ڈال دیا ۔
انکوائری میں متاثرہ شہری اور دونوں وارڈنز کو قصور وار پائے جانے پر تینوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا ۔






















