ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ اسرائیل کا امریکا کو پکارنا کمزوری کی علامت ہے۔
تفصیلات کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای کا کہناتھا کہ اسرائیل کو بھرپور جواب دیتے رہیں گے، دشمن کے ساتھ وہی سلوک کیا جائے ،جس کا وہ مستحق ہے، دشمن کو احساس ہو آپ ان سے ڈرتے ہیں،وہ آپ کو نہیں چھوڑے گا۔
دوسری جانب پاسداران انقلاب نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل میں فوجی اہداف پر مؤثر میزائل حملے جاری رہیں گے، اسرائیل پر میزائل حملوں میں بتدریج اضافہ کیا جائےگا۔
اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے کہا کہ بین الاقوامی انسانی قوانین کے پابند ہیں، شہریوں یا شہری ڈھانچے کو نشانہ نہیں بناتے۔






















