گزشتہ روز ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر اور 3 اہلکار جام شہادت نوش کر گئے تھے آج لیفٹینٹ کرنل حسن حیدر فوجی اعزاز کے ساتھ اسلام آباد میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق شہید لیفٹیننٹ کرنل حسن حیدر کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا کی گئی۔ اعلیٰ افسر کے نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ ،وزیر دفاع،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے شرکت کی ہے۔ سینئر سول و فوجی افسران، شہداء کے اہلخانہ بھی شریک ہوئے ہیں۔
شہید لیفٹیننٹ جنرل حسن حیدر خیبر کے وادی تیراہ میں شہید ہوئے تھےشہید نائیک خوشدل خان لکی مروت،نائیک رفیق خان چارسدہ میں سپرد خاک کر دیئے گئے ہیں لانس نائیک عبدالقادر کی نماز جنازہ آبائی علاقے مری میں ادا کی گئی ہےآئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا تھا، فورسز سے جھڑپ میں 3 دہشتگرد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے تھے۔ دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر اور 3 اہلکار جام شہادت نوش کر گئے تھے۔
43 سالہ لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر کا تعلق اسلام آباد سے ہے جبکہ 31 سالہ نائیک خوشدل خان لکی مروت، 27 سالہ نائیک رفیق خان چارسدہ اور 33 سالہ لانس نائیک عبدالقادر مری کے رہائشی تھےآئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری تھاسیکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں، پاک فوج کے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں اس عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
خیبرپختونخوا کے علاقوں ڈیرہ اسماعیل خان اور لکی مروت میں چند روز قبل تین مختلف واقعات میں دہشت گردوں سے مقابلہ کرتے ہوئے پاک فوج کے 3 جوان شہید ہوئے تھے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں خودکش بمبار سمیت 2 دہشت گرد بھی مارے گئے تھے۔