کیمبرج کا امتحانی پرچہ لیک ہونے کی تحقیقات مکمل ہوگئی،جون 2025 کے امتحانات میں تین پیپرز کے جزوی لیک ہونے کی تصدیق کردی گئی۔
کیمبرج کی جانب سےجاری اعلامیہ کے مطابق تمام طلبہ کو منصفانہ نتائج دیے جائیں گے،جعلی پیپرز کی خرید و فروخت میں ملوث افراد کی شناخت کیجارہی ہے،زیادہ تر لیک کی اطلاعات غلط یا جعلی ثابت ہوئیں۔
اعلامیے کےمطابق طلبا کو پیسوں کےعوض جعلی پیپرز بیچنے کی کوشش کی گئی،پیپر لیک کرنے والے سنیٹرز اور امیدواروں کیخلاف کارروائی ہوگی،امتحانات کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا، دیانت دار طلبا سے انصاف ہماری اولین ترجیح ہے۔



















