چیئرمین پی ٹی آئی اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت 10 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران استغاثہ کے تین گواہان کے بیانات قلمبند کرلئے گئے۔
ذرائع کے مطابق استغاثہ کی جانب سے پیش کردہ تینوں گواہان دفتر خارجہ کے ملازم ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ سماعت کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی نے جج سے شکایت کی کہ عدالتی حکم کے باوجود جیل انتطامیہ نے ان کی بیٹوں کے ساتھ فون پر بات نہیں کرائی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے استدعا کی کہ عدالت انتظامیہ کو بیٹوں سے بات کرانے سے متعلق دوبارہ حکم جاری کرے جس پر جج کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کو ہدایت کر دی ہے کہ ہفتہ میں ایک بار بات کرائی جائے۔