لاہور پولیس نے صوبائی دارالحکومت کے مختلف مقامات پر کریک ڈاون کرتے ہوئے سانحہ 9 مئی میں ملوث مزید 50 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا۔
لاہور پولیس کے مطابق کریک ڈاؤن کے دوران گرفتار کئے جانے والے افراد 9 مئی کو جناح ہاؤس و دیگر حساس تنصیبات پر حملوں میں ملوث ہیں جبکہ نئی تیار کردہ فہرستوں کے مطابق ان کی گرفتاری کی گئی ہے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے گھروں سمیت مختلف ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے اوران کے کوائف حاصل کرکے قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔
حکام نے مزید بتایا کہ فرائض کی انجام دہی کے لیے وقوعہ پر موجود صحافی اور پولیس اہلکار بھی فہرستوں میں شامل تھے تاہم، ان کے نام فہرست سے نکالے جائیں گے۔