پاک ایران بارڈر کی بندش کے باعث کوئٹہ میں ایل پی جی کی قیمت 120روپے فی کلو کا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ، 280 روپے فی کلو بکنے والی ایل پی جی کی قیمت 400 روپے تک پہنچ گئی ۔
تفصیلات کے مطابق پاک ایران بارڈر کی بندش سے کاروبار متاثر کوئٹہ میں ایل پی جی کی قیمتیں بڑھ گئیں ، ایل پی جی 360 روپے سے 400 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کی جا رہی ہےقیمتوں میں اضافے نے شہریوں کو پریشان کر دیا ہے ۔
شہریوں کا کہناتھا کہ ایل پی جی ڈیلر کہتے ہیں کہ سپلائی میں کمی کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ڈیلر کا کہناہے کہ بارڈر کی بندش کے سبب دیگر اضلاع میں بھی ایل پی جی اور دیگر اشیاء ضرورت کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔





















