ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے اپنے پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ کو جواب دیتے ہوئے کہا امریکا سن لے، ایران سرینڈر نہیں کرے گا،امریکا نے حملہ کیا تو اس کے سنگین نتائج ہونگے۔
ایرانی سپریم لیڈرعلی خامنہ ای نےاپنےپیغام میں کہاجو ایران کو جانتے ہیں ان کو پتہ ہےکہ ایران دھمکیوں کا جواب کیسے دیتا ہے،جنگ ہو یا امن،مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو ہم قبول نہیں کریں گے۔
مزید کہا ایران پر حملہ کرکے اسرائیل نے بڑی غلطی کردی،اسرائیل کو اس کے مجرمانہ اقدامات کی سزا ملے گی،اپنے شہیدوں کا لہو کبھی نہیں بھولیں گے۔
اس سے قبل ترجمان ایرانی دفتر خارجہ اسماعیل بقائی نے عرب میڈیا کو انٹرویو میں کہا ہے کہ اسرائیل نے امریکی گرین سگنل کے بغیر ہم پر جنگ مسلط کردی، فی الحال ہماری توجہ دشمن سے لڑنے اور اپنے دفاع پر ہے۔
ان کا کہنا ہےکہ ایران کا ایٹمی پروگرام عالمی قوانین کے مطابق ہے،عالمی توانائی ایجنسی کو اسرائیل سےپوچھنا چاہئے کہ اس نے ایٹمی تنصیبات پر حملہ کیوں کیا۔





















