ایران اسرائیل جنگ کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج لڑکھڑا گئی۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں دوران ٹریڈنگ 1000 سے زائد پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی،جس کے بعد اسٹاک ایکسچینج 121000 پوائنٹس کی حد گنوا بیٹھی۔
ہنڈریڈ انڈیکس 1076 پوائنٹس گر کر 120894 پوائنٹس پر آ گیا ،اسٹاک تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایران اسرائیل جنگ کے زیرِ اثر مارکیٹ میں فروخت کادباو ہے۔





















