پاکستان مسلم لیگ ن اور متحدہ قومی موؤمنٹ پاکستان نے 8 فروری 2024 کے عام انتخابات میں مل کر حصہ لینے کا اعلان کردیا۔
دونوں جماعتوں کے مشترکہ اعلامیہ کے مطابق ایم کیوایم کے وفد نے قائد ن لیگ نوازشریف اور شہبازشریف سے ملاقات کی۔ جس میں ملکی ترقی کیلئے مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے پر اتفاق ہوا۔ ن لیگ اور ایم کیوایم نے 6 رکنی کمیٹی قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔ یہ کمیٹی سندھ کے شہری علاقوں کے مسائل پر جامع چارٹر تیار کرے گی۔
مشترکا اعلامیے کے مطابق ملک کو مسائل سے نکالنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کیا جائے گا۔ کمیٹی دونوں جماعتوں کے اشتراک کیلئے تجاویز 10 روز میں پیش کرے گی۔
ملاقات کے بعد لیگی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں رہنما ایم کیو ایم فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کوئی ایک جماعت ملکی مسائل حل نہیں کرسکتی۔ قومی اتفاق رائے کیلئے ملکر چلنا ہوگا۔ انتخابات میں مشترکہ حکمت عملی اختیار کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں :۔ملک کودرپیش معاشی مشکلات کے حل کیلئے نوازاور زرداری کا ملکر چلنے پراتفاق
اس موقع پر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ملکی مسائل کے حل کیلئے وسیع تر اتفاق رائے کی ضرورت ہے۔ طے پایا کہ ایم کیوایم اور ن لیگ الیکشن میں ملکر حصہ لیں گے۔ ملک کے وسیع تر مفاد میں دیگر جماعتوں سے بھی رابطے کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ نوازشریف نے چار سال بعد باقاعدہ سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کردیا ہے،اور گزشتہ دنوں مریم نواز کے ہمراہ جاتی امراء سے ن لیگ کے مرکزی سیکرٹریٹ پہنچے،اورپارٹی رہنمائوں سے ملاقاتیں اور مشاورتی اجلاس کی صدارت کی ،ماڈل ٹائون میں ہونےوالےاس اجلاس میں شہبازشریف ،مریم نواز،اسحاق ڈار،احسن اقبال ،مریم اورنگزیب اور دیگر رہنما شریک تھے۔
اس کے علاوہ حالیہ دنوں میں یہ اطلاعات آئی تھیں کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنے کیلئے ملکر کردار ادا کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔