روس نے ایران کی ایٹمی تنصیبات پر اسرائیلی حملوں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے فوری روکنے کا مطالبہ کردیا۔
روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ایران کی پرامن ایٹمی تنصیبات پر اسرائیل کے حملے غیرقانونی ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی حملے دنیا کو جوہری تباہی کی طرف دھکیل رہے ہیں۔
بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ اسرائیل ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے فوری روکے۔





















